23 دسمبر ، 2013
گوجرانوالہ…پنجاب یوتھ فیسٹول کے تحت ہونے والے ڈسٹرکٹ کبڈی چیمپن شپ تحصیل نوشہرہ ورکاں کی ٹیم نے کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت لی۔کبڈی پنجاب کا ثقافتی کھیل ،جس میں ڈھول کی تھاپ کھلاڑیوں میں جوش بڑھانے کا سبب بنتی ہے۔تھاپ بڑھتی ہے،ساتھ ہی پھرتی میں بھی اضافہ ہوتاجاتاہے،جناح اسٹیڈیم میں ہونے والی چیمپین شپ میں ضلع بھر کی چاروں تحصلیوں کے کھلاڑیوں ،پولیس اور واپڈا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔تحصیل نوشہرہ ورکاں کی ٹیم اور پولیس کی ٹیم میں کانٹے دار مقابلہ ہوا مگر تحصیل نوشہرہ ورکاں کی ٹیم راونڈ کے چاروں میچ جیت کرٹرافی جیت گئی۔جیت کے بعد کھلاڑیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور انعامات وصول کیے ۔