انٹرٹینمنٹ
23 دسمبر ، 2013

صبا نور…ملکہ ترنم نور جہاں جیسی آواز

صبا نور…ملکہ ترنم نور جہاں جیسی آواز

لاہور…پاکستان میں کچھ گلوکار ایسے ہیں جن کی گائیکی ملکہ ترنم سے ملتی جلتی ہے۔ انہی میں سے ایک گلوکارہ ہیں لاہور کی صبانور۔ جن کو خواہش کے باوجود نور جہاں کی شاگردی کا باقاعدہ موقع تو نہیں ملا لیکن صبا نے سروں کی ملکہ کے گائے ہوئے گیت سن سن کر خود کو فن گائیکی سے وابستہ کر لیا۔ محفل موسیقی ہو یا کسی فنکار کے ساتھ منائی جانے والی کوئی شام، صبا نور تان نورجہاں کے یاد گار گیتوں سے چھیڑتی ہیں۔ صبا نور کے سامعین کو ان کی آواز میں میڈم نور جہاں کی سریلی آواز سنائی دیتی ہے اور وہ ان سے نورجہاں کے مقبول گیت سننے کی فرمائش کیے بغیر نہیں رہتے۔ عظیم فنکار دنیا سے رخصت ہوجاتے ہیں لیکن ان کی یادیں اور کام زندہ رہتا ہے، جسے کچھ لوگ اپنی زندگی بنالیتے ہیں۔ صبا نور بھی اپنی روحانی استاد کو اپنی زندگی بنا چکی ہیں اور انہیں اپنی آواز میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

مزید خبریں :