24 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…رجسٹرارسپریم کورٹ نے پرویز مشرف کے تین نومبر کے اقدامات کوغیرآئینی قراردینے کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواستیں اعتراضات لگاکرواپس کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز مشرف نے31 جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے تین درخواستیں دائر کی تھیں جوکہ 14 رکنی فل بینچ نے دیاتھا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار نے اعتراض میں کہا ہے کہ پرویز مشرف نے درخواستوں میں نامناسب زبان استعمال کی ہے، عدالت اس طرح کی درخواستیں نہیں سن سکتی، ماضی میں بھی اس قسم کی درخواستوں پر یہی اعتراض لگایا گیا تھا۔