پاکستان
24 دسمبر ، 2013

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کم سن بچی سے زیادتی کیس کی سماعت

سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں کم سن بچی سے زیادتی کیس کی سماعت

لاہور…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق جیلانی نے لاہور میں کم سن بچی سے زیادتی کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ پولیس نے باریک بینی سے کیس کی تفتیش کی مگرنتیجہ کیانکلا؟۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں قائم بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کم سن بچی سے زیادتی کیس کی سماعت کی۔ آئی جی پولیس پنجاب خان بیگ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ انہوں نے بیان دیا کہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ٹیم بنادی گئی ہے، جو مزید پہلووٴں پر تفتیش کررہی ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے باریک بینی سے تفتیش کی مگراس کانتیجہ کیانکلا؟۔عدالت نے2ہفتوں میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :