پاکستان
24 دسمبر ، 2013

الطاف حسین کی جانب سے اورنگی ٹاؤن اور سی بریز پلازہ دھماکوں کی مذمت

الطاف حسین کی جانب سے اورنگی ٹاؤن اور سی بریز پلازہ دھماکوں کی مذمت

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے چہلم کے موقع پر اورنگی ٹاوٴن اور سی بریزپلازہ کے قریب دھماکوں کی مذمت کی ہے۔لندن سے جاری ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا ہے کہ دہشت گرد فرقہ ورانہ فسادات کراکر ملک و قوم کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، تمام مسالک کے علمائے کرام اور عوام اپنے درمیان اتحاد کو برقرار رکھیں۔قائد ایم کیوایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام اشتعال انگیز واقعات پر آپس میں دست و گریباں ہونے کے بجائے متحد ہوکر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں۔

مزید خبریں :