پاکستان
24 دسمبر ، 2013

عوامی نیشنل پارٹی نے مہنگائی کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی

عوامی نیشنل پارٹی نے مہنگائی کیخلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی

پشاور…عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔خیبرپختونخوااسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جانے والی قرارداد میں اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ نے بجلی اورتیل کی قیمتوں میں اضافے کو قابو کرنے کے لئے اقدامات کامطالبہ کیا ہے۔ قرارداد میں ان کا کہناہے کہ تیل وبجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ جس سے غریب کاجینا دوبھرہوگیاہے۔ انکا کہنا تھا کہ اگریہی صورتحال جاری رہی توقحط سالی کاخدشہ ہے۔انہوں نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے ہنگامی اقدامات کے ذریعے اشیائے ضروریہ کے قیمتوں میں کمی لانے کامطالبہ کیا۔

مزید خبریں :