پاکستان
24 دسمبر ، 2013

مانسہرہ :دو بم دھماکوں میں پولیس اہلکار جاں بحق ،چھ افراد زخمی

مانسہرہ :دو بم دھماکوں میں پولیس اہلکار جاں بحق ،چھ افراد زخمی

مانسہرہ …مانسہرہ میں دو بم دھماکوں میں پولیس اہل کار جاں بحق اور 2 اہل کاروں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او مانسہرہ ڈاکٹر خرم رشید نے بتایا کہ پہلا دھماکا دوپہر میں جیل روڈ پر ہوا۔ دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم سڑک کے کنارے بوری میں رکھا گیا تھا۔ کارروائی کا مقصد جیل جانے والی موبائل کو نشانہ بنانا تھا۔ دھماکے سے موبائل کو معمولی نقصان پہنچا تاہم اس کے پیچھے آنے والی گاڑی میں سوار 3 افراد زخمی ہوگئے۔ 5گھنٹے بعد اسی سڑک پر دوسرا دھماکا ہوا۔ اس دھماکے کے ذریعے پولیس وین میں موجود جیل اسٹاف کو نشانہ بنایا گیا ۔ دھماکے میں اورنگ زیب نامی پولیس اہل کار جاں بحق اور 2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوئے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں 3کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

مزید خبریں :