پاکستان
24 دسمبر ، 2013

لاہور :چہلم کا مرکزی جلوس رات گئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا

لاہور :چہلم کا مرکزی جلوس رات گئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا

لاہور …لاہور میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہے۔جلوس رات گئے کربلا گامے شاہ پہنچ کر ختم ہو گا۔حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ دہلی دروازہ سے برآمد ہوا۔جلوس مسجد وزیر خان، خرادی محلہ ، چوک نواب صاحب، محلہ شیعاں،چوک کوتوالی، سنہری مسجد، پانی والا تالاب، رنگ محل، سوہا بازار اور بازار حکیماں سے ہوتا ہوا رات 11 بجے کربلا گامے شاہ پہنچے گا۔ جلوس میں شریک عزادار ماتم اور زنجیر زنی بھی کر رہے ہیں۔جلوس کے شرکا نے نماز ظہرین پرانی کوتوالی پہنچ کر ادا کی، امامت علامہ حیدر موسوی نے کرائی۔جلوس کی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ پر تین ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ملحقہ گلیوں کو خاردار تاریں اور قناتیں لگا کر بند کیا گیا ہے۔جلوس کے راستوں پر سبلیوں اورلنگر کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :