پاکستان
24 دسمبر ، 2013

کراچی: منگھوپیر میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، مبینہ دہشت گرد ہلاک

کراچی: منگھوپیر میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن، مبینہ دہشت گرد ہلاک

کراچی…کراچی میں منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران مقابلے میں مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کی اطلاع پر خیرآباد میں چھاپا مارا گیا، مبینہ دہشت گرد رینجرز کی جوابی کارروائی میں مارا گیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دھماکا خیزمواد اور تیاری میں استعمال ہونے والا مواد برآمد ہوا ہے، کراچی میں آج ہونے والے دھماکوں میں ان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

مزید خبریں :