24 دسمبر ، 2013
ترک وزیراعظم نے پاکستان کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ترک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ترک وزیراعظم طیب اردگان نے وزیر اعظم نواز شریف سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات کی گئی۔ ترک وزیراعظم کا کہناتھاکہ خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا ہوگا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ترکی نے تعلیم،تجارت،توانائی، موٹرویز، ریل انفرسٹرکچر اور تعمیرات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ جب کہ مشترکہ دفاعی پیدوار سمیت دیگر شعبوں میں تعلقات اور وفود کے تبادلے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکی کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان اور ترکی نے اسپورٹس،قدرتی آفات اور تجارت کے شعبوں میں مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دست خط بھی کیے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے ہم منصب کی جانب سے دورہ ترکی کی دعوت قبول کرلی ہے۔