پاکستان
28 مارچ ، 2012

پاکستان نے 5ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنیکی بھارتی پیشکش قبول کرلی

پاکستان نے 5ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنیکی بھارتی پیشکش قبول کرلی

سیوٴل … بھارت نے پاکستان کو 5 ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کرنے کی باضابطہ پیش کش کردی جسے پاکستان نے قبول کرلیا تاہم باقاعدہ جواب پیشکش کا جائزہ لے کر دیا جائے گا۔سیوٴل میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی جانب سے بجلی کی فراہمی کیلئے وزیراعظم گیلانی کو باضابطہ پیش کش کی گئی جس کے مطابق پاکستان کو فوری طور پر 5 ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے بھارت کی جانب سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی فراہمی کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو باقاعدہ جواب پیش کش کا جائزہ لے کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں :