انٹرٹینمنٹ
24 دسمبر ، 2013

”دھوم 3“نے چار دن میں ڈھائی سو کروڑ روپے کما لیے

”دھوم 3“نے چار دن میں ڈھائی سو کروڑ روپے کما لیے

لاہور… دھوم 3 کی کامیابی کا سفر باکس آفس پر جاری ہے۔ دنیا بھر میں فلم صرف چار دن میں ڈھائی سو کروڑ روپے کماچکی ہے۔ ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا، باکس آفس کے سارے رکارڈ چرانے کے بعد بھی ”دھوم 3“کے چور کو چین نہیں۔ فلم پاکستان سے 4 دن میں 8 کروڑ اور بھارت میں 120 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کرچکی ہے۔ دنیا بھر سے ”دھوم 3“ کا چور صرف 4 دن میں ڈھائی سو کروڑ کما کر اپنے آپ کو باکس آفس کا اِکا ثابت کرچکا ہے۔

مزید خبریں :