دنیا
24 دسمبر ، 2013

فرانس :طوفانی ہوائیں ، شدید بارشیں،3 ہلاک ،کرسمس کی تیاری میں خلل

فرانس :طوفانی ہوائیں ، شدید بارشیں،3 ہلاک ،کرسمس کی تیاری میں خلل

پیرس…امریکا اور برطانیہ کے بعد فرانس میں بھی طوفانی ہوائیں اور شدید بارشیں کرسمس کی تیاریوں میں خلل ڈالنے پہنچ گئیں۔ سرد موسم میں لاکھوں لوگ بجلی سے محروم ہیں ۔ حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ فرانس میں 90 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوٴں اور طوفانی بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ سیلابی صورت حال کے باعث کرسمس کی تیاری کرتے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے، بریٹینی اور نارمنڈی میں تقریباً ڈھائی لاکھ گھر بجلی سے محروم ہیں ۔ زمینی اور فضائی ٹریفک کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ پیرس آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مزید خبریں :