پاکستان
24 دسمبر ، 2013

ملک بھر میں سردی اپنے عروج پر

ملک بھر میں سردی اپنے عروج پر

اسلام آباد…ملک بھر میں سردی اپنے عروج پر ہے ۔ محکمہٴ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں، شمالی بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں برفباری کے بعد ٹھنڈ کا راج ہے اور سرد ہوائیں چل رہی ہیں ۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں دن کے وقت برف باری کا سلسلہ رک جاتا ہے مگر رات ہوتے ہی دوبارہ برف گرنی شروع ہوجاتی ہے۔تاہم اسکردو میں آج دن میں بھی برف باری ہوتی رہی۔پنجاب اور سندھ میں بھی سردی نے اپنے قدم جمالییہیں اورٹھنڈ بڑھتی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت، بلتستان میں موسم ابر آلود رہنے ، چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔منگل کو سب سے کم درجہٴ حرارت پاراچنار میں منفی 10، اسکردو میں منفی 08 اور چترال میں منفی 03 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں :