پاکستان
28 مارچ ، 2012

عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن کی ہلاکت پر ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کا کارکن کی ہلاکت پر ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان

اسلام آباد … کراچی میں اے این پی کے کارکن زین العابدین کے قتل پر عوامی نیشنل پارٹی نے کل ملک بھر میں پر امن یوم سوگ کا اعلان کردیا، اسفند یار ولی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کارکنوں کو پر امن رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار علی نے کارکنوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کل پر امن یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ کل ملک بھر میں اے این پی کے دفاتر سمیت صوبائی سیکریٹریٹ باچا خان مرکز پر سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے۔ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ کارکن پر امن رہیں، مشکل کی گھڑی میں کارکنوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ اسفند یار ولی نے کراچی میں کارکن کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :