25 دسمبر ، 2013
واہگہ …پاکستا ن اور بھارت کے سرحدی محافظوں کے درمیان سرحد سے متعلق معاملات پر مذاکراتی اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلااشتعال فائرنگ پربات چیت کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان سزاپوری کرنیوالے قیدیوں کی واپسی پراصولی اتفاق کیا گیا ۔اجلاس میں ا سمگلنگ کی روک تھام اور سرحد پرغیرقانونی نقل وحمل روکنے کیلئے مشترکہ گشت پر بھی اتفاق کیا گیا ۔پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل طاہرجاوید خان اور بھارتی وفد کی قیادت ڈی جی بی ایس ایف سبھاش جوشی نے کی۔