25 دسمبر ، 2013
ملتان…ملتان میں مسلم لیگ نواز کے کارکنوں نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور پھر یہی کارکن روایت کو برقرار رکھتے ہوئے کیک پر جھپٹ پڑے۔سالگرہ کی تقریب میں مسلم لیگ نواز کے ضلع بھر سے کارکناں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر جیسے ہی کیک کٹا تو کارکن اْس پر ٹوٹ پڑے چھینا جھپٹی میں کسی کے ہاتھ میں پلیٹ آئی تو کسی کے ہاتھ میں چمچہ ، جبکہ کچھ خوش قسمت کارکنوں کے ہاتھ میں کیک کی کریم آئی۔ کارکن خوشی میں ایک دوسرے کے چہروں پر بھی کیک ملتے رہے ،جبکہ کچھ صرف کیک کھانے کے لئے ہاتھ ہی ملتے رہ گئے۔ اس موقع پر کارکنوں نے میاں نواز شریف زندہ باد کے نعرے لگائے اور ان کی دراز ی عمری کے لئے دعا کی۔