25 دسمبر ، 2013
کراچی…سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کو 24 گھنٹوں کے لیے بند نہیں ہوں گے بلکہ صرف 7گھنٹوں کیلئے بند ہوں گے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے میڈیا منیجر عنایت اللہ اسماعیل کا کہنا ہے کہ سندھ میں سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 7 بجے سے اسی دن دوپہر 2 بجے تک بند رہیں گے۔