27 دسمبر ، 2013
کراچی…پاک کالونی کے علاقے ریکسرپل سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو اغوا کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں، فوری طور پر لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس نے شبہہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتیں لیاری میں جاری گینگ وار کا نتیجہ ہوسکتی ہیں۔