پاکستان
27 دسمبر ، 2013

کراچی: 6 افراد کا اغوا کے بعد قتل،مقتولین پاک کالونی کے رہائشی تھے

کراچی: 6 افراد کا اغوا کے بعد قتل،مقتولین پاک کالونی کے رہائشی تھے

کراچی…کراچی کے علاقے پاک کالونی سے ملنے والی 6 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، مقتولین پاک کالونی کے رہائشی تھے، پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیاری سے متصل علاقے ریکسر پل سے آج صبح6 افراد کی لاشیں ملی ہیں، ملنے والی لاشوں میں سے بعض افراد کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں ۔ پولیس نے لاشوں کو مزید کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کیا ، متولین کی شناخت گلزار، دلاور، شہزاد،ساجد ، رضوان اور عامرکے ناموں سے کرلی گئی، جو پاک کالونی کے رہائشی تھے۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ ان افراد کا قتل لیاری گینگ کا نتیجہ ہوسکتا ہے ۔

مزید خبریں :