پاکستان
27 دسمبر ، 2013

این اے 149 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت

این اے 149 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت

ملتان…این اے 149 میں مبینہ دھاندلی کے معاملے کی الیکشن ٹربیونل میں سماعت ہوئی ہے۔این اے 149 ملتان2 سے تحریک انصاف کے امیدوار جاوید ہاشمی کامیاب ہوئے تھے ۔ آج دوران سماعت مخدوم جاوہد ہاشمی کے وکیل الیکشن ٹربیونل کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ذرائع الیکشن ٹریبونل کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے جاوید ہاشمی پر5 ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔جاوید ہاشمی کی کامیابی کو(ن)لیگ کے امیدوارشیخ طارق رشید نے چیلنج کررکھا ہے،جاوید ہاشمی عام انتخابات میں ان کے مقابل قریبا دس ہزار ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے تھے۔

مزید خبریں :