21 جنوری ، 2012
ٹنڈو محمد خان … ٹنڈو محمد خان میں چھٹی کلاس کے طالبعلم کو نامعلوم افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا اورلاش ویران علاقے میں کنویں میں پھینک دی۔ پولیس کے مطابق ضلع ٹنڈو محمد خان کے گاوٴں حاجی صوبو خان کے رہائشی 12 سالہ شاہنواز کی لاش علاقے کے غیر آباد پانی کے کنویں سے ملی۔ مقتول کو ڈسٹرک اسپتال ٹنڈو محمد خان لایا گیا۔ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر خان محمد مغل نے پوسٹ مارٹم کر نے کے بعد جیو کو بتایا کہ بچے پر تشدد کے نشانات بھی واضح ہیں اور اسے زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ مقتول شاہنوازصوبوکے چچا نور محمد صوبو نے بتایا کہ شاہنوازگزشتہ شب اپنے گھر سے لکڑیاں کاٹنے کے لئے گیا تھا لیکن کافی دیرتک واپس نہیں آیا ،جس کی رات بھر تلاش کرنے بعداس کی لاش کنویں سے ملی۔۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔