28 دسمبر ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں انصار برنی کے گھر کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ کے وقت انصار برنی اپنے گھر میں موجود تھے، انصار برنی جمعے کی رات لاہور سے کراچی پہنچے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا علم ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں۔