28 دسمبر ، 2013
کراچی…گونر ہاوٴس کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات کی ہے ، کراچی میں امن و امان اور دیگر امور پر گفت گو کی گئی ۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور ن لیگ ،دونوں جماعتوں نے مشترکہ سیاسی حکمت عملی طے کرلی ہیجس کے تحت دونوں جماعتوں کے درمیان آئندہ بھی ملاقاتیں متوقع ہیں جبکہ ملاقات میں سندھ میں مشترکہ اپوزیشن بنانے پرگفتگو کی گئی۔ ایم کیوایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل، ڈاکٹر صغیر، بابرغوری اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی شامل ہیں ۔دونوں جماعتوں نے مستقبل میں بہترتعلقات قائم کرنے پرابھی تفاق کیا ہے۔