28 دسمبر ، 2013
فیصل آباد…فیصل آباد کے جنگ بازارچوک پر ٹریفک وارڈن او رکارسواروں میں جھگڑا ہوگیا جس کے نتیجے میں جیو نیوز کا کیمرا مین اور 2کارسوارزخمی ہوگئے۔ کارسواروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹریفک وارڈن اور پولیس اہلکاروں نے تشدد کرکے انہیں زخمی کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ کار سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا مگر وہ نہیں رکے جس پر تلخ کلامی ہوئی، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اصل معاملہ کیا ہے؟ جنگ بازار چوک پر کار سواروں کے اہل خانہ نے احتجاج کیا اور ٹریفک بلاک کردیاجس پر مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے جیو نیوز کا کیمرا مین بھی زخمی ہوگیا۔