28 دسمبر ، 2013
ساہیوال…ساہیوال میں وزیر خوراک پنجاب کونقلی ماڈل بازار کا دورہ کرادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مال روڈ پر وزیر خوراک بلال یاسین کی آمد پر جگہ جگہ ناکے لگائے گئے۔7گاڑیاں وزیرموصوف کے پروٹوکول پرتعینات رہیں۔سبزی اور فروٹ کے ٹھیلوں والوں کوصوبائی وزیر کی موجودگی تک ماڈل بازار میں رکھا گیا۔ نقلی ماڈل بازار کا دورہ کرکے وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین بے حد خوش نظر آئے۔وزیر خوراک بلال یاسین کے جاتے ہی تمام ٹھیلے والوں نے اپنی اپنی راہ پکڑی۔