پاکستان
28 دسمبر ، 2013

کراچی:پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف کے کارکن بلاول ہاوٴس کے باہر جمع

کراچی:پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف کے کارکن بلاول ہاوٴس کے باہر جمع

کراچی…کراچی میں بلاول ہاوٴس کے سامنے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا۔واپح رہے کہ تحریک انصاف نے سڑک کی بندش کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ساوٴتھ کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پر بلاول ہاوٴس کے اطراف کی سڑک کھلوائی ہے، وہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگا دیے گئے ہیں جبکہ پولیس کی نفری بھی تعینات کردی گئی۔ ایس ایس پی کے مطابق ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ دوسری جانب پیپلز پارٹی کے کارکن بلاول ہاوٴس کے باہر پہنچ گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نجمی عالم کا کہنا ہے کہ بلاول ہاوٴس شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا گھر ہے، سیاست برداشت نہیں کریں گے۔ بلاول ہاوٴس کے باہر تحریک انصاف کے کارکن بھی جمع ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :