29 دسمبر ، 2013
کراچی… شارع فیصل پولیس نے رابعہ سٹی میں کارروائی کرکے لاپتا ہونے والے بچے کو بازیاب کرکے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 7دسمبر کو لاپتا ہونے والے 8 سال کے بچے کو رابعہ سٹی میں کارروائی کے دوران بازیاب کرالیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون نے کسی قسم کے تاوان کا مطالبہ نہیں کیا۔گرفتارخاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ بچے کو اپنے گھر کاپتا معلوم نہیں تھا اس لیے اپنے گھر رکھ لیا۔