29 دسمبر ، 2013
کراچی…پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرامن مظاہرہ کرنے کا سب کوحق ہے، مظاہرے میں تشدد کسی صورت پسند نہیں۔ بلاول بھٹوزرداری نے جیونیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تشدد چاہے تحریک انصاف کے کارکن کریں یا پیپلز پارٹی کے، کسی صورت پسند نہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اپنے کارکنوں کو مظاہروں میں اسلحہ لانے کی اجازت نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کوہروقت نقصان پہنچانے کے درپے رہتے ہیں۔