29 دسمبر ، 2013
اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ میرے خلاف غداری کے مقدمے پرفوج کو پریشانی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ غداری کا مقدمہ میرے خلاف انتقامی کارروائی ہے، مجھے پاک فوج کی حمایت حاصل ہے اور میرے خلاف غداری کے مقدمے پر فوج کو پریشانی ہے۔