پاکستان
29 دسمبر ، 2013

ڈالمیا روڈ پر فائرنگ،دو افراد ہلاک، دو زخمی،مجلس وحدت کی مذمت

ڈالمیا روڈ پر فائرنگ،دو افراد ہلاک، دو زخمی،مجلس وحدت کی مذمت

کراچی…کراچی شرقی کے علاقے ڈالمیاروڈپر فائرنگ کے واقعے میں 2افرادجاں بحق ہوگئے ،جبکہ خاتون سمیت2افرادزخمی ہوئے ہیں،ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق جاں بحق اورزخمی افرادکاتعلق وحدت مسلمین سے ہے۔انھوں نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ تمام افرادالیکشن کمیشن کے دفترسے بلدیاتی انتخابات کے کاغذات نامزدگی جمع کراکر واپس جارہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔دریں اثناء مجلس وحدت المسلمین کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ حسین ہزارہ گوٹھ سے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں پرکی گئی۔انھوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں پرفائرنگ کی مذمت کرتی ہے۔


مزید خبریں :