29 دسمبر ، 2013
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر اور قومی اسمبلی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم بلدیاتی انتخابات کیلیے منشورکااعلان جلدکریگی، انھوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی سے اتحادنہیں کرینگے، انھوں نے ان خیالات کا اظہار سندھ میڈیکل کالج المنائی کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ہونے والی تقریب سے اتوار کی شب خطاب کے موقع پر کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ انتخابی مہم احتجاجی مہم میں تبدیل نہیں ہوگی، ہمارے انتخابی دفاترکھلناشروع ہوگئے ہیں،امیدہے کہ سندھ حکومت بھی انتخابی مہم کومہم ہی رہنے دیگی۔دریں اثناء تقریب سے رکن رابطہ کمیٹی اور قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتقامی عمل کے نتیجے میں انتخابی عمل متاثرہوگا،متنازع حلقہ بندیاں سندھ کے عوام کیساتھ ناانصافی ہے۔سندھ میڈیکل کالج المنائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ ٹارگٹڈآپریشن میں اگرکامیابی نہ ہوئی توناکامی سب کی ہوگی۔ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اورپی پی کے مسائل کاجلدحل نکلے۔انھوں نے کہا کہ ٹارگٹڈآپریشن کی نگرانی کیلیے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے۔ مانیٹرنگ کمیٹی میں سیاسی لوگ شامل نہ ہوں۔ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمیں ملاقات کیلیے بلائیں۔