29 دسمبر ، 2013
کراچی …سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے جنرل(ر)پرویزمشرف کوبلا قراردیاتھا۔ پرویزمشرف اداروں کوبیچ میں نہ گھسیٹیں،سابق صدر مشرف کی جانب سے بلے کے متعلق پوچھے گئے سوال کے حوالے سے اپنی پارٹی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل پرویزمشرف ملک میں ایمرجنسی لگانے اورآئین توڑنے کے واحدذمے دارہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف کواپنے کرتوتوں کا حساب دیناہوگا۔