پاکستان
30 دسمبر ، 2013

پرویز مشرف کے گھر کے قریب سے بارودی مواد کے 5 پیکٹ برآمد

پرویز مشرف کے گھر کے قریب سے بارودی مواد کے 5 پیکٹ برآمد

پرویز مشرف کے گھر کے قریب سے بارودی مواد سے بھرے 5 پیکٹ برآمد
اسلام آباد… سنگین غداری کیس کا سامنا کرنے والے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے گھر کے قریب سے بارودی مواد سے بھرے پانچ پیکٹ ملے ہیں ۔ اسلام آباد کی بنی گالہ پولیس ذرائع کے مطابق پرویزمشرف کی رہائش گاہ کے قریب گرین بیلٹ سے ملنے والا مواد دیسی ساختہ ہے۔ برآمد کیے جانے والے پانچوں پیکٹس میں آدھا آدھاکلوبارودی موادموجود تھا جبکہ ایک پیکٹ سے ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ سنگین غداری کیس کی سماعت کے لیے قائم خصوصی عدالت میں پیشی کے پہلے روز بھی پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کے قریب سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکے تھے۔ یاد رہے کہ پرویز مشرف کو یکم جنوری کو سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت نے طلب کررکھا ہے۔

مزید خبریں :