30 دسمبر ، 2013
ٹھٹھہ…کینجھرجھیل میں گزشتہ دنوں 5دوستوں کی موت کے معاملے کے بارے میں نئے انکشافات سامناآئے ہیں۔اس واقعے میں مرنے والے ریٹائرڈکیپٹن بلال نے موت سے پہلے امریکامیں بھانجے کوایس ایم ایس کیا تھا ،پولیس کے مطابق ایس ایم ایس پرتمام دوستوں کاموت کوگلے لگانے کاپیغام تھا،پولیس کے دعوی کے مطابق ایس ایم ایس میں کہا گیاتھا کہ دنیاکے معاملات سے تنگ آچکے ہیں،چھٹکاراحاصل کرلیں گے، یہ ایس ایم ایم ایس کے جواب پر بھانجے نے موبائل پرجواب میں کہا تھا کہ ایسی حرکت سے گھروالے سخت پریشان ہوسکتے ہیں،اس وقت تینوں موبائل ہماری تحویل میں ہیں،مزید تحقیقات سے نئے انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔