29 مارچ ، 2012
خانیوال… مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ جس کے گھر میں 20بیس گھنٹے بجلی نہیں ہوگی وہ سڑکوں پر نہیں آئے گا تو کہاں جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر جو لوگ سڑکوں پر ہیں، میری ہمدردیاں انکے ساتھ ہیں، شہبازشریف نے لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سڑک پر آنیکی بات درست کی، وفاق کسی بھی صوبے کے ساتھ ناانصافی کرے تووزیراعلیٰ آوازاٹھاسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہہندوستان اگرصحیح قیمت پر بجلی دیتا ہے تو لے لینا چاہیئے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی ساری توجہ سوئس حکام کو خط نہ لکھنے پرلگی ہوئی ہے، حکومت نے4سال میں عدالتوں سے لڑائی اوربری حکمرانی کے علاوہ کیا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں نو گو ایریا بن جائیں ، وہاں کا اللہ ہی حافظ ہے، مسلم لیگ (ن)کا کوئی عسکری ونگ نہیں ہے۔