01 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد میں سابق صدر پرویز مشرف کے فارم ہاوٴس کے قریب سے پولیس نے 2 مشکوک پیکٹ بر آمد کر لیے۔ایک پیکٹ سے ایک کلو دھماکاخیر مواد،الیکٹرانک سرکٹ اور ایک ریموٹ کنٹرول جبکہ دوسرے پیکٹ سے دال اور انڈے ملے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکہ خیز مواد تھانہ بنی گالہ کے ساتھ ٹریفک سگنل کے قریب سے ملا۔سابق صدر پرویز مشرف کو خصوصی عدالت نے آج سنگین غداری کیس میں طلب کر رکھا ہے۔ خصوصی عدالت میں غداری کیس کے بعد سے اب تک یہ تیسری بار برآمد ہونے والادھماکہ خیز مواد ہے۔ پولیس کو پرویزمشرف کے فارم ہاوس کے قریب سے ایک اور دھماکہ خیز مواد کا پیکٹ ملنے کی اطلاع ملی،چیکنگ کے بعد پیکٹ میں سے دھماکہ خیز مواد کے بجائے انڈے اور دال بر آمد کئے گئے۔ سابق صدر کے فارم ہاؤس کے قریب سے24 دسمبر کو 5 کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد ہوا تھا جب انہیں پہلی بار خصوصی عدالت میں پیش ہونا تھا۔ دوسری بار30 دسمبر کو آدھا کلو دھماکہ خیز مواد اور تین ڈیوٹونیٹرز بر آمد کئے گئے تھے۔