01 جنوری ، 2014
کوئٹہ …کوئٹہ میں ایم اے ایم ایس سی کے امتحانات کے دوران طلبا شدید سر د ی کے باوجود زمین پر بیٹھ کرپیپرز دینے پر مجبور ہوگئے ہیٹرز کی عدم دستیابی کے بغیر طلبا کے بیمار پڑجانے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ سمیت صوبے بھر میں ایم اے ایم ایس سی کے سالانہ امتحا نا ت جاری ہیں شدید سرد موسم میں مقامی سرکاری اسکول میں قا ئم امتحانی مرکز میں سہولیات کے فقدان کے باعث طلباء کو شد ید مشکلات کا سامناہے سخت سرد موسم میں امتحانی مر کز میں طلباء کیلئے وافر تعد ا د میں کرسیوں تک کا بندو بست نہیں کیا گیا تھا۔ طلباء امتحانی مرکز میں بہ امر مجبوری ز مین پر بچھے ٹاٹ پر بیٹھ کر پر چے دینے پر مجبور تھے جبکہ امتحانی مرکز میں ٹھنڈ سے بچاؤ کیلئے گیس سمیت کسی مناسب سہولت کا بھی کوئی بندو بست نہیں کیا گیا۔طلبا نے محکمہ تعلیم کی اس سرد مہری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ارباب اختیار اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔