01 جنوری ، 2014
کوئنز ٹاؤن …نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے ون ڈے میں آوٴٹ کلاس کر دیا،کورے اینڈرسن اور جیسی رائیڈر نے ریکارڈساز اننگز کھیلیں کوئنز ٹاوٴن میں بادل گرجے، پانی برسا، لیکن بادلوں کی گرج چمک اینڈرسن اور رائیڈرجیسی نہ تھی۔دونوں گرجے بھی خوب اور برسے بھی خوب۔ 21 اوورز تک محدود ون ڈے میں دونوں نے سنچریاں جڑ دیں۔ اینڈرسن نے تو صرف 36گیندوں پر سنچری بنا کر تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اینڈرسن 47گیندوں پر 131رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ جیسی رائیڈر نے بھی 46گیندوں پر سنچری مکمل کی، انہوں نے 104رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ کا اسکور مقررہ 21 اوورز میں چار وکٹ پر 283 رنز رہا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 5 وکٹ پر 124رنز ہی بنا سکی۔ڈیوائن براوو 56رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔