پاکستان
01 جنوری ، 2014

بلدیاتی انتخابات کو غیر ضروری آگے نہ بڑھایاجائے، فاروق ستار

بلدیاتی انتخابات کو غیر ضروری آگے نہ بڑھایاجائے، فاروق ستار

کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مقدمہ بازی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو غیر ضروری طور پر آگے نہ بڑھایاجائے ، موجود نظام کوبااختیار بنانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے ، بلدیاتی انتخابات کا التوا نہیں چاہتے۔متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات سے متعلق ابہام کو جلد از جلد دور کرے،نیا نظام میئر کو اختیار نہیں دے رہا ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صحت صفائی، تعلیم ہماری ترجیح ہوگی، جبکہ ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل کے لئے ماس ٹرانزٹ کا نظام قائم کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ایم کیو ایم انتخابات کا التوء نہیں چاہتی ،کسی بھی مقدمہ بازی کی وجہ سے انتخابات آگے نہ بڑھائے جائیں ۔فاروق ستار نے کہا سندھ لوکل گورنمنٹ بل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرچکے ہیں ۔

مزید خبریں :