پاکستان
02 جنوری ، 2014

پر ویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،خواجہ آصف

پر ویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،خواجہ آصف

اسلام آباد…وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سابق صدر پر ویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،مشرف کی طبیعت خراب ہے توان کے وکلاء میڈیکل سر ٹیفکیٹ عدالت میں پیش کریں۔سینئر تجزیہ کار حامد میر سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پر ویز مشرف کے معاملے پر مکمل علم میں ہے،سابق صدر کا معاملہ عدالت میں ہے عدالت جو فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی۔ہوسکتاہے عدالت مشرف کوریلیف دیدے تاہم حکومت نے ایساکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

مزید خبریں :