02 جنوری ، 2014
اسلام آباد…خصوصی عدالت نے پرویزمشرف کوایک روز کے لئے طبی بنیاد پر آج کیلئے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔عدالت کی جانب سے دیئے گئے فیصلے میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری نہ کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے۔جسٹس فیصل عرب کے سربراہی میں قائم خصوصی عدالت پرویزمشرف کی حاضری سے متعلق فیصلہ سنایا ۔عدالتی کارروائی پیر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔