پاکستان
29 مارچ ، 2012

سلالہ واقعے کے بعد 5بار جنرل کیانی سے بات کی، جنرل ڈیمپسی

سلالہ واقعے کے بعد 5بار جنرل کیانی سے بات کی، جنرل ڈیمپسی

واشنگٹن… امریکی فو ج کے چیف آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے کہا ہے کہ 26نومبر کو سلالہ واقعے کے بعد جنرل کیانی سے کم از کم 5باربات ہوئی۔ جنرل ڈیمپسی کا کہنا تھا کہ ہم پاک امریکاافواج کے درمیان اعتماد کی بحالی کے ساتھ سرحدی معاملات ، نیٹوسپلائی کی بحالی اور فاٹا سے متعلق امور پر بات کرنا چاہتے ہیں، اسکے علاوہ افغانستان پر بھی بات کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ فوجی تعلقات کی تجدید چاہتا ہے، اور دونوں ممالک کی افواج کو بات چیت کرنا چاہیے۔

مزید خبریں :