02 جنوری ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سابق صدرپرویزمشرف کی علالت پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدصحت یابی کے لئے دعا کی ہے ۔ الطاف حسین نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سابق صدرپرویزمشرف کی صحت یابی کے لئے دعاکریں ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی اورحیدرآبادمیں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں بھرپورانتخابی مہم کاآغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے زیراہتمام جمعہ 3جنوری کو لطیف آبادحیدرآباد اوراتوار 5جنوری کوکراچی میں گلشن اقبال میں واقع الہ دین پارک سے متصل گراؤنڈمیں بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں عوامی جلسے منعقد ہونگے،جنھیں سندھ کی سیاست میں انتہائی اہمیت کاحامل قراردیاجارہاہے۔ایم کیوایم کے مرکزی رہنماؤں کے مطابق حکومت سندھ کی تمام ترانتقامی کارروائیوں،کارکنوں اورہمدردوں کی غیرقانونی گرفتاریوں اورانہیں ہراساں کرنے کے باوجودایم کیوایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپورشرکت کرے گی اورعوامی تائیدسے ثابت کردے گی کہ ملک بھرکے مظلوم عوام کی طرح صوبہ سندھ بالخصوص سندھ کے شہری عوام آج بھی الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں اوران کی قیادت میں متحدومنظم ہیں۔ان دونوں جلسوں سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کرینگے ۔