10 جنوری ، 2012
اسلام آباد … مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال صحافیوں کو دھمکیوں کی تحقیقات کرنے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین منتخب کرلئے گئے۔ احسن اقبال کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔ کمیٹی اپنے قواعد و ضوابط اور طریقہ کار کے حوالے سے صحافتی تنظیموں کی رائے حاصل کریگی۔ کمیٹی نے صحافیوں کو ملنے والی دھمکیوں اوراس حوالے سے کی گئی کارروائی پر وزارت داخلہ، اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔