69034
407893 سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی میں ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کااعلان

پاکستان
03 جنوری ، 2014

سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی میں ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کااعلان

سندھ میں سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی میں ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال کااعلان

کراچی…سندھ کی سی این جی ایسوسی ایشن اور کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اتوار سے غیر معینہ مدت ہڑتال کااعلان کردیا ہے۔ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کو گیس فراہمی پہلی ترجیح ہے ۔چیئرمین سی این جی ایسوسی ایشن سندھ کے مطابق کل ہونے والے سوئی سدرن سے مذکرات ناکام رہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتوار سے سی این جی اسٹیشنز غیر معینہ مدت تک بند کردیے جائیں گے۔ دوسری جانب کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ بھی ہفتے میں پانچ روز سی این جی بندش کے خلاف اتوار سے ہڑتال کریں گے،کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے کہا ہے کہ سی این جی کی بندش سے کاروبار تباہ ہوگیا ہے ۔اس لیے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

مزید خبریں :