69042
407893
03 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد میں فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے 2رہنما جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اسلام آباد کے علاقے آئی ایٹ مرکز میں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت اہلسنت والجماعت اسلام آبادکے جنرل سیکریٹری مفتی منیرمعاویہ اور ذمہ دار اسدمحمود کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات ہوسکتی ہے۔