69044
407893 ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں ترکی ریڈیو کی اردو سروس پیش پیش

دنیا
03 جنوری ، 2014

ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں ترکی ریڈیو کی اردو سروس پیش پیش

ترکی اور پاکستان کے تعلقات میں ترکی ریڈیو کی اردو سروس پیش پیش

انقرہ…فرقان حمید…پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی ترکی اور پاکستان کے روایتی تعلقات میں مزید سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دونوں ملکوں کے سربراہانِ مملکت ان تعلقات کو مزید وسعت دینے کے خواہشمند ہیں۔ ترکی اور پاکستان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے ترکی ریڈیو اور ٹیلی وژن ٹی آر ٹی کی اردوسروس ”صدائے ترکی“ اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ٹی آر ٹی اردوکے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سروس کے ذریعے ہم اپنے سامعین، ناظرین اور قارئین کو نہ صرف ترکی کے حالات و واقعات سے آگاہ رکھتے ہیں بلکہ پاکستان اور دنیا میں پیش آنے والے واقعات کی خبریں بھی دیتے ہیں۔ ترکی ریڈیو کی اردو سروس سے سلسلہ وار پروگرام ”ترک معاشرہ اور رسم ورواج“، ”منظر نامہ پاک و ترک“، ”اناطولیہ کا دریائے حکمت“ اور ”عالمی ایجنڈہ“ باقاعدگی سے نشر کیے جاتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اردو سروس سے نشر ہونے والے پروگرام اور خبریں ٹی آرٹی اردو کی ویب سائٹ http://www.trturdu.com پر پڑھی جا سکتی ہیں۔

مزید خبریں :