69061
407893
03 جنوری ، 2014
کراچی…سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما جلال محمود شاہ نے کہا ہے ہم اردو بولنے والوں کو سندھ کا مستقل حصہ اور سندھی سمجھتے ہیں۔حیدرآباد میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کے جلسے سے خطاب کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے جلال محمود شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ پاکستان کے اندر کوئی انتظامی صوبہ نہیں بلکہ ایک قومی اکائی ہے۔اس سے قبل سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ افسران کو کام سے نہ روکاگیا تو چیف سیکریٹری اور الیکشن کمیشن پر توہین عدالت کا مقدمہ کریں گے۔سید جلال محمود شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کے لیے سپریم کورٹ گئی تو سندھ یونائیٹڈ پارٹی اس کے خلاف فریق بنے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حلقہ بندیاں منسوخ کرکے نئی حلقہ بندیوں کیلئے آزاد کمیشن بنایا جائے اور بلدیاتی الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیاجائے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے تمام مراحل میں فوج کو تعینات کیا جائے، فوج کی تعیناتی سے ہی الیکشن شفاف ہوں گے۔