69066
407893 این اے 200 : الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف علی گوہر کی درخواست مسترد

پاکستان
03 جنوری ، 2014

این اے 200 : الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف علی گوہر کی درخواست مسترد

این اے 200 : الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف علی گوہر کی درخواست مسترد

کراچی…سندھ ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 200سے متعلق الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کے علی گوہر کی درخواست مسترد کردی۔ پیپلز پارٹی کے امیدوار علی گوہر کی کامیابی کو آزاد امیدوار خالد لوند نے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کررکھا ہے۔جس پر الیکشن ٹریبونل نے این اے 200 کے 59 پولنگ اسٹیشنوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دے رکھا ہے۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف رکن اسمبلی علی گوہر نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں :